قاری و اما م قدرت اللہ سلطانی صاحب کا دورہ اسلامک قاسم ٹیوٹ میموریل کالج
رپورٹ : سر سلطان وحید ‘ ہانگ کانگ
مدرسہ نور الاسلام شم سوئی پوکے امام و خطیب قدرت اللہ سلطانی صاحب اسلامک قاسم ٹیوٹ میموریل کالج کی انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر مورخہ29 مئی 2013 کو کالج ھذا تشریف لائے جہاں انھوں نے کالج کی پرنسپل محترمہ زرینہ ہو اور دیگر اساتذہ سے ملاقات کی۔قدرت اللہ سلطانی صاحب نے کالج کے طلباء و طالبات سے خصوصی خطاب کیا‘ان کے خطاب کا موضوع ’’ جنت کا حصول ‘‘ تھا۔
انھوں نے طلباء و طالبات سے کہا کہ جنت وہ جگہ ہے کہ جسے اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کے لئے خود اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے ‘ کہتے ہیں کہ جب بھی اللہ سے جنت مانگو تو جنت الفردوس مانگو‘جنت تو ہمیں اللہ کے فضل سے ہی ملے گی ‘دعا یہ کریں کہ ہمارا ربّ ہم سے راضی ہوجائے۔قاری و امام قدرت اللہ سلطانی صاحب نے طلباء و طالبات سے مزید کہا کہ جب کسی کمرے میں داخل ہونا ہو تو اس کمرے کے تالے کو کھولا جاتا ہے ‘اسی طرح جنت میں داخل ہونے کے لئے بھی جنت کے تالے کو کھولا جانا چاہیئے اور اس کی ایک چابی ہے جو کہ نماز ہے اگر نماز ہی نہ قائم کی اور اس کا خیال نہ رکھا گیا تو چابی تو پھر ملنے سے رہی‘ یعنی نماز کو قائم کرو لیکن اس بات کا خیال رکھو کہ نماز اسی طریقے پر ہو کہ جو طریقہ ہمارے نبی ﷺکا ہے‘ اس لئے کہ اللہ نے کامیابی نبیﷺکے طریقے میں رکھی ہے ‘ ایک اور بات بھی عرض کئے دیتا ہوں کہ نماز اللہ کی رضا کے لئے قائم کرو جب اللہ راضی ہوگا تو پھر اللہ نے جو جنت بنائی ہے وہ انشاء اللہ ہماری ہی ہوگی۔
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی ذات سے محبت کرتے ہوئے ان ہی کے طریقے پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے‘ قدرت اللہ سلطانی صاحب کو بتایا گیا کہ اذان دینے کی ذمہ داری طلباء کی ہے اور صبح اسمبلی میں تلاوت طالبات کی ذمہ داری ہے‘روزانہ کی بنیاد پر تلاوتِ کلام پاک کی جاتی ہے‘ ظہر کی نماز کے لئے بیس منٹس کا الگ سے وقت دیا جاتا ہے جس میں تمام طلباء و طالبات شرکت کرتے ہیں۔خطاب کے بعد نمازِ ظہرکالج کے ہال میں طلباء و طالبات نے قاری و امام قدرت اللہ سلطانی صاحب کی اقتداء میں ادا کی‘ انھوں نے ظہر کی نماز کے بہترین انتظام پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور کالج انتظامیہ اور طلباء و طالبات کے لئے دعا کی ‘انھوں نے کالج مدعو کرنے پرانتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ‘ ہم انتظامیہ کالج قدرت اللہ سلطانی صاحب کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہمیں اپنا قیمتی وقت دیا۔