Sunday, June 30, 2013

Muhammad Luqman S/o Muhammad Ajoon from Nasozai, Nartopa village, Hazro lost from 26 June, 2013.


Muhammad Luqman S/o Muhammad Ajoon from Nasozai, Nartopa village, Hazro lost from 26 June, 2013
.

Thursday, June 27, 2013

Gold New Casting design Ear Rings (Kaantay) in 22 K Collection. Pier weight 05grams. Today’s Rate 47500/- Pkr.

Gold New Casting design Ear Rings (Kaantay) in 22 K Collection. Pier weight 05grams. Today’s Rate 47500/- Pkr.




Friday, June 21, 2013

Zubair Khan welcome to Hong Kong, S.A.R. by Zahir Khan of Formuli, Hazro in Hong Kong.


Wednesday, June 19, 2013

قاری و اما م قدرت اللہ سلطانی صاحب کا دورہ اسلامک قاسم ٹیوٹ میموریل کالج

قاری و اما م قدرت اللہ سلطانی صاحب کا دورہ اسلامک قاسم ٹیوٹ میموریل کالج
رپورٹ : سر سلطان وحید ‘ ہانگ کانگ 

مدرسہ نور الاسلام شم سوئی پوکے امام و خطیب قدرت اللہ سلطانی صاحب اسلامک قاسم ٹیوٹ میموریل کالج کی انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر مورخہ29 مئی 2013 کو کالج ھذا تشریف لائے جہاں انھوں نے کالج کی پرنسپل محترمہ زرینہ ہو اور دیگر اساتذہ سے ملاقات کی۔قدرت اللہ سلطانی صاحب نے کالج کے طلباء و طالبات سے خصوصی خطاب کیا‘ان کے خطاب کا موضوع ’’ جنت کا حصول ‘‘ تھا۔
انھوں نے طلباء و طالبات سے کہا کہ جنت وہ جگہ ہے کہ جسے اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کے لئے خود اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے ‘ کہتے ہیں کہ جب بھی اللہ سے جنت مانگو تو جنت الفردوس مانگو‘جنت تو ہمیں اللہ کے فضل سے ہی ملے گی ‘دعا یہ کریں کہ ہمارا ربّ ہم سے راضی ہوجائے۔قاری و امام قدرت اللہ سلطانی صاحب نے طلباء و طالبات سے مزید کہا کہ جب کسی کمرے میں داخل ہونا ہو تو اس کمرے کے تالے کو کھولا جاتا ہے ‘اسی طرح جنت میں داخل ہونے کے لئے بھی جنت کے تالے کو کھولا جانا چاہیئے اور اس کی ایک چابی ہے جو کہ نماز ہے اگر نماز ہی نہ قائم کی اور اس کا خیال نہ رکھا گیا تو چابی تو پھر ملنے سے رہی‘ یعنی نماز کو قائم کرو لیکن اس بات کا خیال رکھو کہ نماز اسی طریقے پر ہو کہ جو طریقہ ہمارے نبی ﷺکا ہے‘ اس لئے کہ اللہ نے کامیابی نبیﷺکے طریقے میں رکھی ہے ‘ ایک اور بات بھی عرض کئے دیتا ہوں کہ نماز اللہ کی رضا کے لئے قائم کرو جب اللہ راضی ہوگا تو پھر اللہ نے جو جنت بنائی ہے وہ انشاء اللہ ہماری ہی ہوگی۔
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی ذات سے محبت کرتے ہوئے ان ہی کے طریقے پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے‘ قدرت اللہ سلطانی صاحب کو بتایا گیا کہ اذان دینے کی ذمہ داری طلباء کی ہے اور صبح اسمبلی میں تلاوت طالبات کی ذمہ داری ہے‘روزانہ کی بنیاد پر تلاوتِ کلام پاک کی جاتی ہے‘ ظہر کی نماز کے لئے بیس منٹس کا الگ سے وقت دیا جاتا ہے جس میں تمام طلباء و طالبات شرکت کرتے ہیں۔
خطاب کے بعد نمازِ ظہرکالج کے ہال میں طلباء و طالبات نے قاری و امام قدرت اللہ سلطانی صاحب کی اقتداء میں ادا کی‘ انھوں نے ظہر کی نماز کے بہترین انتظام پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور کالج انتظامیہ اور طلباء و طالبات کے لئے دعا کی ‘انھوں نے کالج مدعو کرنے پرانتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ‘ ہم انتظامیہ کالج قدرت اللہ سلطانی صاحب کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہمیں اپنا قیمتی وقت دیا۔









Sunday, June 16, 2013

Fasting time, table for Ramazan ul Mubarak, 1434 / 2013 of Hong Kong S.A.R.



Friday, June 14, 2013

تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام چھٹی سالانہ تاجدار ختم نبوت وفتح مبین کانفرنس بسلسلہ یوم تجدید عہدوفاء 15جون کو مرکزی جامعہ مسجدغوثیہ رضویہ عیدگاہ جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہوگی

  1. تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام چھٹی سالانہ تاجدار ختم نبوت وفتح مبین کانفرنس بسلسلہ یوم تجدید عہدوفاء 15جون کو مرکزی جامعہ مسجدغوثیہ رضویہ عیدگاہ جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہوگی

    لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام چھٹی سالانہ تاجدار ختم نبوت وفتح مبین کانفرنس بسلسلہ یوم تجدید عہدوفاء 15جون کو مرکزی جامعہ مسجدغوثیہ رضویہ عیدگاہ جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہوگی ،کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید نویدالحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کرینگے،جبکہ غازی عامرچیمہ شہید ؒ کے والد محترم پروفیسر الحاج نزیرچیمہ کانفرنس کی سرپرستی کرینگے اور مرکزی امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمد ثاقب شکیل جلالی قیادت کریں گے ،کانفرنس سے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور ۔جسٹس نزیر احمدغازی سابق جج لاہور ہائی کورٹ،سردار عتیق احمدخاں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر،عظیم مذہبی سکالر سیدعقیل انجم آف کراچی،علامہ مفتی محمدرمضان سیالوی خطیب اعظم درگاہ حضرت داتا گنج بخش لاہور،ڈاکٹرظفر اقبال جلالی مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان، جناب صاحبزادہ پیر سیدسعید احمدشاہ گجراتی ممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ،پیر سید انتصارالحسن شاہ آستانہ عالیہ چھالے شریف،پیر غلام حبیب خان نقشبندی آستانہ عالیہ مرشدآباد حیدرآباد کراچی،صاحبزادہ سیدجوادالحسن کاظمی صدرانجمن طلباء اسلام پاکستان،عظیم عاشق رسولﷺ غازی ممتازقادری کے بڑے بھائی ملک دلپذیراعوان خصوصی خطاب کرینگے، ملک بھر سے ممتاز علماء کرام ،مشائخ عظام خصوصی شرکت جبکہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد جموں وکشمیرسے ہزاروں عاشقان مصطفی بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمد اصغرتوحیدی،سید افتخارالحسن کاظمی ایڈووکیٹ،انچارج میڈیا سیل چوہدری فیصل گجر،چوہدری رطاسب توقیر،چوہدری عبدالرزاق،نوشاد خاں جلالی،شیخ عثمان جگنو،چوہدری وقاص مجید ودیگر ذمہ داران کی زیرنگرانی کانفرنس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں
     

Sunday, June 9, 2013

Mohammad Waqas with friends at Dubai Time square for Chill out at Ice Skating area and Café, Dubai,

Mohammad Waqas with friends at Dubai Time square for Chill out at Ice Skating area and Café, Dubai, UAE. Mohammad Waqas belongs to Mohallah Azeem Khan (Hazro), settled in UAE since 2000.